مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدارتی ترجمان دیمیتری پیسکوف نے اعلان کیا ہے کہ روس صرف ایسی پابندیوں کو تسلیم کرتا ہے جو سکیورٹی کونسل کے ذریعہ عائد کی جائیں لہذا امریکہ کی روس کے خلاف پابندیاں غیر قانونی ہیں جن کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
روسی صدر کے ترجمان نے کہا کہ روس، امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کے ہر الزام کا جواب دینے کا پابند نہیں ہے۔ روسی صدر کے ترجمان نے کہا کہ روس پر عائد کئے گئے الزامات کی ماہیت ایک جیسی ہے اور روس کے نزدیک اس قسم کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ